نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

دشمن ایران کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے

شنبه, ۱۵ دسامبر ۲۰۱۸، ۰۱:۵۴ ب.ظ


خطیب جمعہ تہران:

 نیوزنور15دسمبر/ تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے اب تک دشمن ایران کے خلاف اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ ’’ جت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی‘‘ نے  اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کا اسلامی انقلاب اپنی چالیسویں بہار دیکھ رہا ہے کہا کہ دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ اور ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے علاقے کے ملکوں میں عوامی رضاکار فورس بسیج کا دبدبہ ہے اور شام، عراق اور لبنان میں دشمنوں کی شکست اسلامی انقلاب کی سربلندی کی علامت ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائی کی بدولت امریکی پابندیوں کا مرحلہ بھی عبور کر لیں گے اور اپنے دشمنوں پر ایک بار پھر ثابت کر دیں گے کہ وہ نظام اسلامی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

خطیب جمعہ تہران نے فرانسیسی عوام کے حکومت مخالف مظاہروں کا بھی ذکر کرتے ہوئےکہا کہ ایران کے خلاف امریکی سازشوں میں شریک رہنے والا فرانس، اب خود ہی بے بس نظر آ رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تہران کے نمازیوں نے نماز جمعہ سے قبل امریکہ، اسرائیل اور آل سعود کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اور فلسطین و یمن سمیت علاقے کی تمام مظلوم قوموں سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی