نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

تحریک حماس نے اسرائیل پر کاری ضرب لگائی ہے

شنبه, ۱۵ دسامبر ۲۰۱۸، ۰۱:۴۸ ب.ظ


اسرائیلی فوجی کمانڈر کا اعتراف:

تحریک حماس نے اسرائیل پر کاری ضرب لگائی ہے

نیوزنور15دسمبر/مشرقی رام اللہ میں متعدد صیہونیوں کی ہلاکت کے بعد غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ تحریک حماس نے اسرائیل پر کاری ضرب لگائی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار یدیعوت آحرونوت کے مطابق غرب ادرن میں صیہونی فوج کے کمانڈر’’ نداف فیدان ‘‘نے اعتراف کیا ہے کہ اسلامی مقاومتی تحریک حماس نے اسرائیل پر کاری ضرب لگائی ہے جس کا تل ابیب کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس حملے میں جہاں متعدد صیہونی فوجی ہلاک ہوئے وہیں حملہ آور ایک فوجی کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہو گیا۔

 صیہونی حکومت کے ذرائع نے بھی  اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ مشرقی رام اللہ میں ہونے والی کارروائی کے دوران متعدد صیہونی ہلاک اور ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا ہے۔

دوسری جانب اسلامی مقاومتی تحریک حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرزمین فلسطین کی بازیابی، بیت المقدس کے دارالحکومت کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی مملکت کا قیام اور تمام جلاوطن فلسطینیوں کی وطن واپسی ہمارا اصول اور دو ٹوک موقف ہے اور اس سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 حماس کے اکتیسویں یوم قیام کے موقع پر جاری کیے جانے والے اس بیان میں تمام فلسطینیوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

بیان کے مطابق قومی روڈ میپ پر تمام فلسطینی دھڑوں کے درمیان اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور اس اتفاق رائے کو مزید مضبوط بنا کر درپیش چیلنجوں پر آسانی کے ساتھ قابو پایا جا سکتا ہے۔

حماس نے فلسطینیوں کے حقوق کی مکمل بازیابی تک حق واپسی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تمام فلسطینی دھڑوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ناپاک امریکی منصوبے، سینچری ڈیل کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کریں۔

 اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے جاری کردہ بیان میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی مخالفت کرتے ہوئے عرب اور اسلامی ملکوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جرائم پیشہ دشمن کے لیے اپنے دروازے  ہرگز نہ کھولیں۔

حماس کے جاری کردہ بیان میں ایک بار پھر یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ بیت المقدس، سرزمین فلسطین کا اٹوٹ حصہ اور اس ملک کا ابدی دارالحکومت ہے۔

بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ بیت المقدس کے اسلامی تشخص کو مٹانے، آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور صیہونی بستیاں بسانے کا کوئی بھی حربہ کامیاب نہیں ہو گا۔

حماس

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی