امریکہ جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک نہیں کر پائے گا
شمالی کوریا:
نیوزنور15دسمبر/شمالی کوریا نے امریکہ کوواشنگٹن اور پونگ یانگ کے درمیان مذاکرات میں تعطل کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ جزیرہ نمائے کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک نہیں کر پائے گا ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے مخاصمانہ رویے اور پابندیوں کو جوہری مذاکرات میں تعطل کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ دھونس دھمکیوں اور شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کے ذریعے جزیرہ نمائے کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک نہیں کر پائے گا۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب بنانے کے لیے بہت سے اقدامات انجام دیئے لیکن واشنگٹن نے اب تک ایک بھی عملی قدم نہیں اٹھایا۔
واضح رہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے رہنماؤں نے بارہ جون دو ہزار اٹھارہ کو سنگاپور ملاقات میں جزیرہ نمائے کوریا میں قیام امن کی ضرورت پر تاکید کی تھی لیکن محض دس روز کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف اقتصادی پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی تھی۔