نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی سنیٹئرز:

 نیوزنور14دسمبر/ ا مریکی سنیٹئرز نے یمن میں جاری سعودی عرب کی جنگ سے اپنی فوجیں واپس بلانے اور صحافی جمال خاشقچی کے قتل کے لیے سعودی ولی عہد کو ذمہ دار ٹھہرانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی سنیٹئرز نے یمن میں جاری سعودی عرب کی جنگ سے اپنی فوجیں واپس بلانے اور صحافی جمال خاشقچی کے قتل کے لیے سعودی ولی عہد کو ذمہ دار ٹھہرانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

سنیٹئر برنی سینڈرز نے کہا کہ آج ہم نے سعودی حکومت کو بتا دیا ہے کہ ہم ان کی کسی عسکری مہم جوئی میں شامل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس سے دنیا کو یہ اشارہ ملے گا کہ امریکہ زمین پر بدترین انسانی سانحے کا مزید حصہ نہیں بنا رہے گا۔

رپبلکن سنیٹئر باب کروکر نے کہا کہ اگر سعودے شہزادہ کسی عدالت کے سامنے پیش ہوں تو میرے خیال میں انہیں 30 منٹ میں سزا ہو جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ پہلی مرتبہ امریکہ کی کانگریس کے ایوان نے جنگی طاقت کے قانون کا استعمال کرتے ہوئے امریکی فوجوں کی واپسی کے لیے ووٹ کیا ہےاورامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بعض رپبلکن ساتھی اراکین نے بھی ان کے خلاف جاتے ہوئے ڈیموکریٹس کے اس اقدام کی حمایت کی اور اسے 41 کے مقابلے میں 56 ووٹ حاصل ہوئےتاہم اس قرارداد کو محض علامتی قرار دیا جا رہا ہے اور یہ قانون نہیں بنے گاکیونکہ ا سے پہلے ایک قرارداد کے لیے صدر ٹرمپ سے کہا گیا تھا کہ وہ یمن سے تمام فوجیوں کو واپس بلائیں ماسوائے ان کے جو اسلامی شدت پسندوں سے پر سرِ پیکار ہیں اور اس کے بعد سینیٹ میں ایک دوسری قرار دار منظور کی گئی اس میں کہا گیا کہ اکتوبر میں مارے جانے والے صحافی جمال خاشقچی کے قتل میں سعودی ولی عہد ملوث ہیں  اور سعودی ریاست سے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کے لیے اصرار کیا گیا۔

یاد رہے کہ امریکہ نے گذشتہ ماہ سعودی جنگی جہازوں میں ایندھن کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا اور اگر جمعرات کو منظور کی گئی قرارداد قانون بن جاتی ہے تو یہ کام دوبارہ بحال نہیں ہو پائے گا اوریہ اقدام صدر ٹرمپ کے لیے سیاسی شرمندگی کا باعث ہے کیونکہ خاشقچی کے قتل کی تحقیقات میں سی آئی اے کے نتائج کے باوجود وہ سعودی عولی عہد کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس اقدام کو ویٹو کریں گےجس پر بدھ کو ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ ہونا تھی جسے روک دیا گیاتاہم سنیٹئرسینڈرز کا کہنا ہے کہ یہ قراردار کامیاب ہوگی جب ڈیمو کریٹس وسط مدتی انتخاب کے بعد ایوان پر مکمل اختیار حاصل کر لیں گے۔

وائٹ ہاؤس حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ کے سعودی عرب کے ساتھ معاشی تعلقات ہیں جبکہ امریکہ ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیرڈ کشنر کے محمد بن سلمان کے ساتھ تعلقات بڑھ رہے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی