نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل :

نیوزنور23مئی/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا ہےکہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ اور اللہ تعالی کی طرف سے خصوصی انعام ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ’’حجت الاسلام  احمد اقبال رضوی ‘‘نے کہا کہ ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہےاوراس مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں موقعہ عطا کرتا ہے کہ ہم صوم و صلوۃ اور عبادات کے ذریعے اپنی اندرونی کثافتیں دور کریں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ اور اللہ تعالی کی طرف سے خصوصی انعام ہےمحض جسمانی عبادات سے اس ماہ کی برکتوں کو مکمل طور پر نہیں سمیٹا جا سکتا بلکہ یہ مقدس مہینہ آپس کے معاملات میں صبرو تحمل رواداری، اخوت ،عجز و انکساری کا بھی تقاضہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ماہ مبارک مہینےمیں ہمیں ایثار و قربانی کے جذبات کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیےسحری و افطاری کے اوقات میں عزیز و اقربا کی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھا جائے۔

موصوف سیکرٹری نے کہا کہ جو لوگ رمضان کے دنوں میں چوربازاری اور خود ساختہ مہنگائی کرتے ہیںوہ روزداروں کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں اس طرح کے اعمال روزہ کی قبولیت میں مانع ہیں اورایسے لوگ روزہ کے روحانی فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں کیونکہ روزہ محض بھوکا رہنے کا نام نہیں بلکہ اپنے تمام اعضاء کو غیر شرعی امور سے دور رکھنے کا نام ہے۔

حجت الاسلام  احمد اقبال رضوی نے مزیدکہا کہ صبر، برداشت اور رواداری اس مقدس مہینے کے خصوصی انعام ہیں روزے کا حقیقی لطف ان انعامات کے حصول میں ہے اور یہ تب ہی حاصل ہوتے ہیں جب نفس کے ساتھ جہاد میں ثابت قدمی اور استقامت اختیار کی جائے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی