امریکہ اپنی غلطیوں سے عبرت حاصل کرے
ترک انصاف و ترقی پارٹی کے ترجمان :
نیوزنور14دسمبر/ ترکی میں برسر اقتدار انصاف و ترقی پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی شام میں ہزاروں افراد کو دی جانے والی امریکی تربیت کو حکومت ترکی اپنے لیے خطرہ سمجھتی ہے لہذا اس سلسلے میں ہم ملکی دفاع کی خاطر ہر ممکنہ اقدامات اُٹھائیں گے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں برسر اقتدار انصاف و ترقی پارٹی کے ترجمان’’ عمر چیلیک‘‘ نے کہا کہ شمالی شام میں 35 تا 40 ہزار افراد کو امریکہ کی طر ف سے فراہم کی جانے والی تربیت اور امداد ہمارےلیے باعث تشویش ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی امریکہ نے دہشتگرد تنظیموں اور داعش کے بہانے دیگر دہشتگرد وں کو ٹرکوں کے ذریعے ہر قسم کا امدادی سامان پہنچایا تھا ۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اس قسم کی حرکت پہلے بھی کر چکا ہے جن سے اسے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنی جنگ جیتنے کےلیے دیگر دہشتگردوں کے ساتھ مل کر جس طرح افغانستان میں طوفان برپا کیا اس کے نتیجے میں پوری دنیا نے ان دہشتگردوں کی ظالمانہ اور سفاک کاروائیوں کا خمیازہ بھگتا۔
عمر چیلیک نےمزیدکہا کہ شمالی شام میں ہزاروں افرادکودی جانےوالی امریکی تربیت کو حکومت ترکی اپنے لیے خطرہ سمجھتی ہے لہذا اس سلسلے میں ہم ملکی دفاع کی خاطر ہر ممکنہ اقدامات اُٹھائیں گے۔
- ۱۸/۱۲/۱۴