نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رپورٹ :

نیوزنور14دسمبر/ بدنام زمانہ اسرائیلی جاسوسی ایجنسی موساد کے تین دستاویزات لیک ہونے سے واضح ہو جاتا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کی فوجی طاقت سے کس حد تک خوفزدہ ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطٰی میں انسانی حقوق کی عالمی کمیٹی کے رابطہ عامہ کے عہدیدار میثم ابو سعید نے موساد اور یہودیوں کی ایک تنظیم کے درمیان ہونے والے خفیہ پیغامات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بدنام زمانہ اسرائیلی جاسوسی ایجنسی موساد کے تین دستاویزات لیک ہونے سے واضح ہو جاتا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کی فوجی طاقت سے کس حد تک خوفزدہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے پیغام میں 200 اسرائیلی فوجی حکام کو یمن میں واقع ایک عرب ملک کے ائیر بیس میں تعینات کرنے کی بات کہی گئی ہے اس پیغام کے حصول کے فورا بعد اسپیشل آپریشن کی کمان اور مشترکہ آپریشن کی کمان اس پرعمل درآمد کرے اس پیغام کے ڈی کوڈ ہونے سے سب سے پہلی بات جو واضح ہوتی ہے وہ جنگ یمن میں اسرائیل کی شراکت ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن مشرق وسطٰی کا سب سے غریب عرب ملک ہے جو سعودی عرب کے پڑوس میں واقع ہے سعودی عرب نے 26 مارچ 2015 سے یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں پہنچانے کے مقصد سے اپنے ہمسایہ ملک کے خلاف وسیع پیمانے پر حملے شروع کئے تھےجس میں متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک اس کا ساتھ دے رہے ہیں  امریکہ بھی یمن کے خلاف جنگ میں شامل ممالک خاص طور پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو وسیع پیمانے پر ہتھیار دے رہا ہے اور ان کی فوجی مدد کر رہا ہے  تاہم اسرائیل نے کبھی بھی اس جنگ میں شمولیت اور یمن کے غریب عوام کے قتل عام میں ملوث ہونے کی بات کا اعتراف نہیں کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے رہنماؤں نے بارہا جنگ یمن میں اسرائیلی فوجیوں کی شمولیت کی بات کہی ہے لیکن عالمی سطح پر کبھی بھی اسے سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تاہم موساد کے اس پیغام کے لیک ہونے سے نہ صرف جنگ یمن میں اسرائیل کی شراکت کی بات ثابت ہوتی ہے بلکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک کی فطرت بھی واضح ہو گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکہ کے ہتھیاروں اور اسرائیل کے تعاون سے یمنی عوام کی سرکوبی کر رہے ہیں جسے اقوام متحدہ نے تاریخ انسانیت کا سب سے خطرناک المیہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ موساد کے لیک ہونے والے دوسرے پیغام سے واضح ہوتا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ سے کس حد تک خوفزدہ ہےکیونکہ اس پیغام میں حزب اللہ کے میزائلوں کی اپنے ہدف کو دقت سے نشانہ بنانے کی توانائی اور ٹکنالوجی کی بات کہی گئی ہےاوراس کے ساتھ یہ بھی اعتراف کیا گیا ہے کہ ان میزائیلوں کے لانچ پیڈ کی لوکیشن اور ان کی تعداد کے بارے میں صحیح اطلاع حاصل نہیں ہے ۔

اسرائیل

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی