حزب اللہ کےسامنے غاصب اسرائیل کیلئے طاقت کا طلسم بکھر چکا ہے
حزب اللہ لبنان کے سینئر عہدیدار:
نیوزنور 13دسمبر/حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے ایک سینئر رکن نے مسلمانوں کی ازلی دشمن تل ابیب رژیم کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی بعض عرب حکومتوں کی کوششوں کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی کوششیں مسلمانوں خاص کر عرب اقوام کےساتھ غداری کے مترادف ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’حجت الاسلام شیخ نبیل کاوک‘‘نے مسلمانوں کی ازلی دشمن تل ابیب رژیم کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی بعض عرب حکومتوں کی کوششوں کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی کوششیں مسلمانوں خاص کر عرب اقوام کےساتھ غداری کے مترادف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی مقاومتی تحریک حزب اللہ کی بڑھتی صلاحیتوں کے سامنے صیہونی رژیم بے بس ہے۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی رژیم کے خلاف مقاومت لبنان کی ایک طویل تاریخ ہے ۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم مختلف ممالک کو دھمکا رہی ہے لیکن اسلامی مقاومت کےسامنےاس کے طاقت کا طلسم پوری طرح بکھر چکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج اسلامی مقاومت اسلامی وعرب ممالک کے وقار کا اسرائیل کے خلاف دفاع کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب بعض خلیجی ریاستوں کی طرف سے اسرائیل کےساتھ گٹھ جوڑ قائم کرنے کی کوششیں شرمناک اور فلسطینی اور اسلامی اقوام کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔
- ۱۸/۱۲/۱۳