شام انسانی تہذیب کا گہوارہ ہے
سلواکیہ کے سابق وزیر اعظم:
نیوزنور 13دسمبر/سلواکیہ کے سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی پر شام کی حتمی فتح یقینی ہے اوراس کامیابی کےساتھ علاقے میں دمشق کا اسٹریٹجک کردار بھی بحال ہوجائےگا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’جان چرناوگورسکائی‘‘نے ایک بیان میں کہاکہ دہشتگردی پر شام کی حتمی فتح یقینی ہے اوراس کامیابی کےساتھ علاقے میں دمشق کا اسٹریٹجک کردار بھی بحال ہوجائےگا۔
انہوں نے شام کو انسانی تہذیب کا گہوارہ قراردیتے ہوئے کہاکہ مغرب کی مسلط کردہ دہشتگردی اورنفسیاتی جنگ کے خلاف شامی عوام کی استقامت مثالی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یورپی ممالک واشنگٹن کے احکامات پر عمل پیرا ہیں اوریہاں کے لیڈران میں یہ سیاسی عزم موجود نہیں ہے کہ وہ یورپ میں امریکی مداخلت کو بند کروائیں۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۱۲/۱۳