نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے چیئرمین :

 نیوزنور23مئی/ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ امریکہ آج اس لئے غم و غصے کا شکار ہے کیونکہ ایران نے عراق اورشام میں اس کی سازشوں کو بے نقاب اور ناکام کردیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے چیئرمین’’علاء الدین بروجردی‘‘ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے حالیہ ایران مخالف بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کو جاسوسی کے بجائے سفارتی زبان سیکھ کر اسی زبان میں بات کرنی چاہئیے۔

انہوں نےعراق اور شام میں ان ممالک کی حکومتوں کی درخواست پرایرانی  فوجی مشیروں کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہے  امریکہ جان لے کہ اگر وہ اپنے غلط اقدامات کو جاری رکھے گا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اعلٰی ایرانی رکن پارلیمنٹ نے یورپ کی پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک یورپی ممالک کا مؤقف ٹھیک ہے تاہم انہیں  اپنےمؤقف پر عملدرآمد کرنی چاہئےکیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران یورپ سے جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے مناسب ضمانت کا مطالبہ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پیر کے روز ایران سے متعلق امریکہ کی نام نہاد نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ایران مخالف من گھڑت الزامات کو دہرا کر یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ، ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرے گااورپابندیوں کے بعد ایران کو اپنی معیشت کی بقا کا مسئلہ پڑ جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے اس طرح کی زبان استعمال کرنے اور نئی پابندیوں کے اعلان پر عالمی شخصیات اور تجزیہ نگاروں نے کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی