لبنان کے عیسائی مقاومتی محاذ کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں
سینئر لبنانی قانون ساز:
نیوزنور 13دسمبر/لبنان کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے عیسائی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ اورمقاومتی محاذ کے دیگر اراکین کے حامی ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی المشرق پارٹی کے نائب سربراہ ’’الیاس المور‘‘نےکہاکہ ان کے ملک کے عیسائی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ اورمقاومتی محاذ کے دیگر اراکین کے حامی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اوریورپ میں بعض لوگ یہ تا ثردینے کی کوشش کرتے رہے ہیں کہ لبنان کے عیسائی مقاومتی محاذ کے خلاف ہیں لیکن ہم عیسائیوں کے نمائندے ہونے کےناطے یہ اعلان کرتے ہیں کہ یہ محض ایک پروپیگنڈہ ہے لبنان کی عیسائی برادری مقاومتی تحریک حزب اللہ اورمقاومتی محاذ کے دیگر اراکین کے حامی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ لبنان کی عیسائی برادری ہر محاذ پر مقاومت کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم شام ،ایران اوردیگر ممالک جو مقاومتی محاذ کے حامی ہیں کے بھی شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں ۔
- ۱۸/۱۲/۱۳