امریکہ شام سے فوری طورپر نکل جائے
سابق روسی عہدیدار:
نیوزنور 13دسمبر/روس کے ایک سابق عہدیدار نے شام کو تقسیم کرنے کی امریکی واسرائیلی سازشوں کی باپت خبردار کرتے ہوئے مشرقی عرفات سے امریکی افواج کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ مختصر انٹرویو میں ’’اولگ فومن‘‘نے شام کو تقسیم کرنے کی امریکی واسرائیلی سازشوں کی باپت خبردار کرتے ہوئے مشرقی عرفات سے امریکی افواج کے فوری انخلاءکا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام فلسطینی کاز کا حامی ہے اس لئے امریکہ اوراسرائیل اس ملک کو کمزور اوراسے چھوٹی ریاستوں میں تقسیم کرنے کی منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے شام میں امریکی فوجی تعیناتی کو مکمل غیر قانونی طورپر قراردیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ترکی کی مدد سے شام کے مشرقی عرفات سے امریکی فوج کو کھدیڑنا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ شام سے متعلق ایران اورروس یکسان مؤقف رکھتے ہیں اوردنوں ممالک نے بحران شام کو سیاسی طورپر حل کرنے کیلئے کوششیں کی ہیں۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔