شامی عوام کے خلاف امریکہ اوراسکے اتحادیوں کے مظالم پر عالمی سطح پر تحقیقات کی جائے
معروف روسی تجزیہ کار:
نیوزنور12دسمبر/بین الاقوامی امور کے ایک روسی ماہر نے شمالی شام میں امریکہ کی غیرقانونی فوجی موجودگی کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے خلاف واشنگٹن انتظامیہ کے اقدامات تمام عالمی قوانین وضوابط کے منافی ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق میڈیا کےساتھ گفتگو میں ’’انڈری چوپریکن‘‘نےشمالی شام میں امریکہ کی غیرقانونی فوجی موجودگی کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے خلاف واشنگٹن انتظامیہ کے اقدامات تمام عالمی قوانین وضوابط کے منافی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شام میں امریکہ اوراس کے اتحادیوں کی موجودگی اور ان کے جارحانہ واشتعال انگیز اقدامات عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شامی عوام کے خلاف امریکہ اوراس کے اتحادیوں کی مظالم پر عالمی عدالت انصاف میں ان کے خلاف مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔
ایک اورروسی تجزیہ کار انڈری سٹپنوف نے وضاحت کی کہ شام میں امریکی فوجی موجودگی کا مقصد اس ملک میں جاری بحران کو طولانی بناکر داعش کے خلاف جنگ کے جھوٹے بہانے اپنی فوجی موجودگی کو برقراررکھنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام سے آستانہ امن عمل کو بھی سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔
موصوف تجزیہ نگا رنے کہاکہ شام میں امریکہ کے زیر قبضہ علاقوں میں داعش کے ہزاروں دہشتگرد ابھی بھی موجود ہیں جنہیں امریکہ تربیت دے رہا ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۱۲/۱۲