امریکہ کاایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا
بروکنگس ریسرچ سینٹر:
نیوز نور 23مئی/بروکنگس ریسرچ سینٹر کے ایک ریسرچ فلو نے ایران کے خلاف امریکی وزیر خارجہ پوم یو کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کو ہر محاز پر شکست ہوگی اور ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا امریکی خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور ‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’سوزین میلونی‘‘نے ایران کے خلاف امریکی وزیر خارجہ پومپیو کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کو ہر محاز پر شکست ہوگی اور ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا امریکی خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔
انہوں نے کہاکہ مائیک پومپیو نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جس نئی اسٹریٹجی کا اعلان کیا ہے وہ حقیقت میں کوئی اسٹریٹجی نہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ کے خواہشات ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پومپیو کے مطالبات کسی بھی صورت میں تہران کیلئے قابل قبول نہیں ہیں اوراس طرح کی اسٹریٹجی اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ سفارتی عمل کو مزید پیچیدہ بنائے گی۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی نئی ایران اسٹریٹجی خود امریکہ اوراسکے اتحادیوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے جوہری معاہدے کے خلاف جو غیر منصفانہ رویہ اپنایا ہے اسے خود امریکہ اوراسکے یورپی ،روسی اورچینی اتحادیوں کےساتھ تعلقات کشیدہ ہوئے ہیں۔
انہوں نے پیشنگوئی کی کہ امریکہ کی دھمکیاں اوردباؤ اسلامی جمہوریہ ایران کو امریکہ کےساتھ کسی نئے معاہدے تک پہنچے میں کامیاب نہیں ہوسکتی ۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی انقلابی کی کامیابی کے بعد ایرانی قیادت ،قوم اورحکومت نے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری سے واضح ہے کہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنے مقاصد کی حصولی کیلئے اپنے اتحادیوں کے مفادات کو نظرانداز کرنے کو تیار ہے۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ امریکہ کے رویہ کے باعث علاقے میں اسکا اثرورسوخ مزید محدود ہوجائےگا ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کے مشیر اسلامی جمہوریہ ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کے منصوبے کو کبھی بھی عملی جامہ پہنانے میں کامیاب نہیں ہونگے۔
- ۱۸/۰۵/۲۳