دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے
جمہوریہ چک کے صدر:
نیوزنور12دسمبر/جمہوریہ چک کے صدر نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف دمشق حکومت کی بھرپورحمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کو سامراج مخالف مؤقف رکھنے کی سزا دی جارہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’ملس زمان‘‘نےتکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف دمشق حکومت کی بھرپور حمایت کااعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کو سامراج مخالف مؤقف رکھنے کی سزا دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت کی حمایت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہاکہ شامی حکومت نے ملک کے اکثر علاقوں کو دہشتگردی سے آزاد کیا ہے اوران علاقوں میں امن واستحکام بہت حد تک بحال ہوا ہے جس وجہ سے دہشتگردی کی وجہ سے بے گھر ہوئے افراد آج اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شامی عوام ملک کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۱۲/۱۲