بحرینی عوام پر ڈکٹیٹر آل خلیفہ رژیم کے مظالم میں امریکہ وبرطانیہ برابر کے شریک ہیں
ممتاز بحرینی شیعہ عالم دین:
نیوزنور12دسمبر/بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نےکہا ہے کہ ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت امریکی حمایت سے انقلابی عوام،سیاسی کارکنان اورحزب اختلاف پر وحشیانہ کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئےان کے حقوق پامال کررہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ محمد حسن خوجستہ‘‘نےکہاکہ ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت امریکی حمایت سے انقلابی عوام،سیاسی کارکنان اورحزب اختلاف پر وحشیانہ کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئےان کے حقوق پامال کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آل خلیفہ رژیم بحرینی عوام کے خلاف بدترین جرائم کا ارتکاب کرنے میں مشغول ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر اس ڈکٹیٹر حکومت کو امریکہ کی پشت پناہی حاصل نہ ہوتی تو یہ رژیم کبھی بھی طرح کے جرائم کا ارتکاب کرنے کی حماقت نہ کرتی۔
انہوں نے کہاکہ اس لئے ہم یہ کہتے ہیں کہ بحرینی عوام کے خلاف مظالم کا جو تسلسل ہے اس میں امریکہ اوربرطانیہ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اور برطانیہ کے یہ دعوے کہ وہ علاقے اوردنیا میں انسانی حقوق کے حامی ہیں محض ایک فریب ہے۔
واضح رہےکہ بحرین میں فروری 2011 ءسے عوام کی پرامن تحریک بدستورجاری ہے لوگ ملک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم جواب میں بحرینی حکومت اورآل سعود کے فوجی کارندوں نے اس عرصے میں سینکڑوں بحرینیوں کو شہید اورزخمی کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو کہ جن میں علماءاورسیاسی رہنما بھی شامل ہیں کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے ۔- ۱۸/۱۲/۱۲