نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران مخالف امریکی پابندیا ں غیر قانونی ہیں

چهارشنبه, ۱۲ دسامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۰۰ ب.ظ


عراقی وزیراعظم:

 نیوزنور12دسمبر/عراقی وزیر اعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران سے متعلق امریکی پابندیوں پر عراقی مؤقف کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی پابندیوں کے مخالف ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم ’’عادل عبدالمہدی ‘‘نے اسلامی جمہوریہ ایران سے متعلق امریکی پابندیوں پر عراقی مؤقف کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی پابندیوں کے مخالف ہے۔

اُن کا یہ بیان ایسے وقت  میں سامنے  آیاہے جب امریکی وزیر توانائی رک پیری بغداد کے دورے پر ہیں۔

عادل عبدالمہدی نےایران مخالف امریکی پابندیوں سے متعلق کہا کہ ہم ایک بار پھر اپنے مؤقف کو واضح کرتے ہیں اور وہ یہ کہ عراق ان پابندیوں کا حصہ نہیں بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے گیس درآمدات عراق کے لئے بڑی اہم بات ہے اور ہمیں لگتا ہے کہ امریکہ کو بھی اس بات کا ادراک ہوچکا ہےاوراس سے متعلق دونوں ملکوں نے مختلف نشستیں منعقد کیں۔

عراقی وزیراعظم نے مزید کہاکہ ایک عراقی وفد جلدامریکہ کے دورے پر روانہ ہوگا جہاں دونوں ممالک کے درمیان حالیہ پابندیوں پر مذاکرات ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے علحٰیدگی کا اعلان کردیا اور اس کے علاوہ ایران پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کا بھی حکم جاری کردیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے ایران کو تنہائی کا شکار کرنے کے لئے اقتصادی دباؤ اور پابندیاں کا طریقہ کار اپنایا ہوا ہے جبکہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا اور عالمی جوہری ادارہ بھی اس بات کی بارہا تصدیق کرچکا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی