نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شامی صدر:

 نیوزنور12دسمبر/شام کے صدر نے کہا ہے کہ ملک کے باقی ماندہ علاقوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے جلد آزاد کرالیا جائے گا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں  شامی صدر ’’بشارالاسد‘‘نے کہا کہ شمالی اور مغربی فرات کے باقی ماندہ علاقوں کو جلد آزاد کرالیں گے اور ملک کے کسی بھی  حصے بکھیرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ شام کے خلاف جنگ سن دوہزار گیارہ میں نہیں بلکہ برسوں قبل شروع کی گئی تھی جب عالمی ذرائع ابلاغ نے جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے خاص اہداف حاصل کرنے کی کوشش شروع کردی تھی۔

شام کے صدر نے کہا کہ ان کے ملک کے خلاف انیس سو سڑسٹھ میں شروع کی جانے والی یہ جنگ بیرونی طاقتوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کے بعد اپنی انتہا کو پہنچ گئی۔

صدر بشار الاسد نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ شام بہت جلد اپنی علاقائی اور عالمی پوزیشن بحال کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ شام کا بحران سن دوہزار گیارہ میں مسلح دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کے نتیجے میں شروع ہوا جن کی سعودی عرب ،امریکہ اور اس کے دیگر علاقائی اتحادی حمایت کر رہے تھےشام کا بحران کھڑا کرنے کا مقصد علاقے کی صورتحال کو غاصب اسرائیلی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھالیکن شامی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت سے ملک میں داعش کی بساط لپیٹ دی ہے اور دیگر دہشتگرد گروہ بھی اب آخری سانسیں لے رہے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی