نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی کالم نگار:

 نیوزنور 11نومبر/سنیئر امریکی صحافی اور کالم نگار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی اعتماد کی بحالی اور ان کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن کی واپسی سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کو اہم مقام حاصل ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سنیئر امریکی صحافی اور کالم نگار ’’کون ہیلینان‘‘ جو فارن پالیسی ان فوکس ویب سائیٹ کے سنیئر کالم نگار ہیں نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے ساتھ  انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی اعتماد کی بحالی اور ان کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن کی واپسی سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کو اہم مقام حاصل ہے۔

ان نے کہا کہ افغان مسئلے کا حل علاقائی ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد کی بحالی میں مدد کرسکتا ہے اور ان دونوں ممالک کے ساتھ مل کر افغانستان میں عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لئے بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

نامور امریکی صحافی نے افغانستان سے متعلق وائٹ ہاؤس کی پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان ہرگز امریکہ کے لئے سیکورٹی رسک یا خطرہ نہیں تھا۔

انہوں نے افغانستان اور وسطی ایشیا میں قیام امن و سلامتی کے لئے علاقائی ممالک کی جانب سے تعمیری کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو تو اس مقصد کے لئے ایرانی کردار ناگزیر ہے۔

موصوف تجزیہ کار نے کہا کہ برلن اجلاس کے موقع پر ایرانی کی کوششوں کے ذریعے طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان میں پہلی حکومت کے قیام عمل میں لایا گیا۔

انہوں نے  کہا کہ سابق امریکی صدر جارج بش نے ایران کو نظرانداز کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران شرانگیزی کا مرکز ہے لہذا میں سمجھتا ہوں کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ نے یہ غلطی دہرائی تو افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لئے کوئی اُمید نہیں رہے گی۔

کون ہیلینان نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تناؤکے باوجود پاکستان بھی افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے آئندہ حالات میں ایران، چین، روس اور پاکستان کے کردار نہایت اہم ہے مسئلہ افغانستان کا حل علاقائی تعاون سے ممکن ہے اور صرف خطی ممالک ہی ان مسائل کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی