نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


صدر موومنٹ عراق:

 نیوزنور23مئی/ عراق کے حالیہ انتخابات میں کامیاب سیاسی جماعت صدر موومنٹ نے کہا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات سے متعلق امریکی خواہشات اور بدمعاشی کو تسلیم نہیں کرے گی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراق کے حالیہ انتخابات میں کامیاب سیاسی جماعت صدر موومنٹ نے کہا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات سے متعلق امریکی خواہشات اور بدمعاشی کو تسلیم نہیں کرے گی۔

سید مقتدیٰ صدر کی قیادت میں صدر موومنٹ کے ترجمان ضیاء الاسدی نے کہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات سے متعلق ہمیں ڈکٹیٹ نہ کرے۔

ضیاء الاسدی نے ایران کے حوالے سے امریکی حکام کے حالیہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی، سماجی، سیاسی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات برقرار ہیں لہذا ہم اس حوالے سے دوسروں کے ڈکٹیشن کو قبول نہیں کریں گے۔

صدر موومنٹ کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے نزدیک امریکی خواہشات کی کوئی حیثیت نہیں ہےاور عراق کی پالیسی ایک متوازن معیار کے تحت ہونی چاہئے جس میں عراقی مفادات کی حفاظت اور پڑوسی ممالک کے مفادات کا تحفظ شامل ہو۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی پالیسی شکست کھاچکی ہےاور آج امریکہ کی وجہ سے ہی خطہ شدید خطرات سے دوچار ہے۔

صدر موومنٹ کے ترجمان نے مزید اس بات پر زور دیا کہ ان کی جماعت کے سربراہ سید مقتدیٰ صدر ہرگز یہ اجازت نہیں دیں گے کہ عراقی سرزمین کو ہمسایہ ممالک پر حملے کے لئے استعمال کیا جائے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی