لبنانی مقاومتی تحریک اورفوج صیہونی جارحیت کا مقابلہ کرنےکیلئے ہمہ وقت آماد ہیں
سابق لبنانی وزیر خارجہ:
نیوزنور 11نومبر/لبنان کے سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی 2006ء کی اقوام متحدہ کی قرارداد 1701کی 13 ہزار بار خلاف ورزی کی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’عدنان منصور‘‘نےکہاکہ غاصب صیہونی رژیم نے لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی 2006ء کی اقوام متحدہ کی قرارداد 1701کی 13 ہزار بار خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی رژیم میں لبنان پر دوبارہ حملہ کرنے کی جراءت نہیں ہے کیونکہ لبنانی فوج اورمقاومتی تحریک 2006ء سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت بخوبی جانتی ہے کہ اس کی کسی بھی احمقانہ حماقت کا لبنانی فوج اورحزب اللہ دھندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ 2018ء کی صورتحال سال 2006ء کی صورتحال سے بالکل مختلف ہے صیہونی رژیم کے اندر جو کچھ بھی ہورہا ہے لبنان اوراستقامت کیلئے انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ لبنانی مقاومتی تحریک اورفوج صیہونی جارحیت کا مقابلہ کرنےکیلئے ہمہ وقت آماد ہیں۔
- ۱۸/۱۲/۱۱