نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


عراقی وزیراعظم:

 نیوزنور10نومبر/عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ  عراق ایک آزاد اورخود مختارملک ہے اور ہم اپنے خارجہ تعلقات بالخصوص ایران کے ساتھ معاشی تعاون کو اپنے مفادات کے لئے اہم سمجھتے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم ’’عادل عبدالمہدی ‘‘نے ایرانی صدر کے سنیئر مشیر حسن دانایی فر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات عراق کے قومی مفادات کے لئے اہم ہیں لہذا ہم دوسروں کی ایما پر ان روابط کو ہرگز متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

عادل عبدالمہدی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عراق بیرونی دباو یا دوسروں کی خواہش پر ایران کے ساتھ تعلقات پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

عادل عبدالمہدی نے ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق کے مشترکہ اقتصادی مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق امریکی پابندیوں پر ہمارا مؤقف یورپی یونین، روس، چین اور جاپان کی طرح واضح ہے اور عراق ہرگز ان پابندیوں کا حصہ نہیں بنے گا۔

عراق

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی