سعودی عرب یمن امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں
دوشنبه, ۱۰ دسامبر ۲۰۱۸، ۰۱:۳۳ ب.ظ
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان:
نیوزنور10نومبر/یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے یمن پر جاری حملوں سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ سعودی عرب سویڈن میں ہونے والے امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے.
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان’’ یحیی سریع ‘‘نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد کے یمن پر جاری حملے کسی بھی طور سویڈن میں یمن امن مذاکرات کیلئے مددگار نہیں ہیں اورسویڈن میں شروع ہونے والے یمن امن مذاکرات کے موقع پر نہ فقط یمن پر سعودی حملے کم نہیں ہوئے بلکہ یہ حملے زیادہ بھی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ یمن سے متعلق سوئیڈن مذاکرات تین روز قبل شروع ہوئے ہیں جوایک ہفتے تک جاری رہیں گے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے دونوں فریقوں سے کئی بارالگ الگ ملاقات کی ہے۔