یمن میں جنگ کا جاری رہنا ہم سب کے لئے خطرے کا باعث ہے
کویتی بادشاہ:
نیوزنور10نومبر/ کویت کے بادشاہ نے ریاض میں خلیج فارس تعاون کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں جنگ کا جاری رہنا ہم سب کے لئے خطرے کا باعث ہے اور اس خطرے کو مذاکرات کے ذریعہ دور کیا جاسکتا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق کویت کے بادشاہ’’ شیخ صبا الاحمد الصباح‘‘ نے ریاض میں خلیج فارس تعاون کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں جنگ کا جاری رہنا ہم سب کے لئے خطرے کا باعث ہے اور اس خطرے کو مذاکرات کے ذریعہ دور کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے سویڈن میں یمن جنگ کے خاتمہ کے سلسلے میں جاری مذاکرات کے کامیاب ہونے کی توقع ظاہر کی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔
- ۱۸/۱۲/۱۰