اسرائیل کا چپہ چپہ حزب اللہ کے میزائلوں کی زد میں ہے
صیہونی وزیر کا اعتراف:
نیوزنور10نومبر/اسرائیل کے ایک وزیر نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کا چپہ چپہ حزب اللہ لبنان کے میزائلوں کی لپیٹ میں ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے اینرجی وزیر ’’ یووال اشٹائنس‘‘نے اعتراف کیا کہ اسرائیل کا چپہ چپہ حزب اللہ لبنان کے میزائلوں کی لپیٹ میں ہے۔
انہوں نے کہاکہ حزب اللہ کے میزائل پورے اسرائیل کو نشانہ بناسکتے ہیں۔
ادھر اخبار رائے الیوم نے حزب اللہ کے کئی رہنماؤں کی اسرائیل کے ہاتھوں شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید عباس موسوی کو شہید کیا، عماد مغنیہ اور حسن اللقیس کو شہید کیا لیکن اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات سے حزب اللہ کمزور ہونے کے بجائے ایک طاقتور تنظیم میں تبدیل ہوگئی جو آج لبنان اور اپنے ملک کی سرحدوں کا مکمل طور پر دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہے اور جس نے تاریخ میں پہلی بار اسرائیل کو شکست دیکر اسرائیلی فوج کی طاقت کا طلسم توڑدیا تھا۔