نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

یمن میں ایران کا کوئی فوجی موجود نہیں

دوشنبه, ۱۰ دسامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۳۶ ب.ظ


تحریک انصاراللہ:

نیوزنور10نومبر/یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے مذاکرتی وفد کے ترجمان نے اسٹاک ہوم کے امن مذاکرات میں امریکہ اور سعودی اتحاد کے اس دعوے کو بالکل جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے کہ یمن میں ایران کے فوجی موجود ہیں اور وہ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار نے ایک بار پھر یمن کے مسائل میں ایران کے کردار کے بارے میں بے بنیاد اور جھوٹا دعوی کیا ہے۔

خلیج فارس کے امور میں امریکہ کے نائب وزیر خارجہ ٹموٹی لنڈر کنگ نے ابوظہبی میں ایک کانفرنس میں دعوی کیا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ یمن ایک ایسا ملک ہو کہ جہاں سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ایران کے حمایت یافتہ نیم فوجی دستوں سے کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے مذاکراتی وفد کے ترجمان عبدالملک العجری نے سوئیڈن کے اسٹاک ہوم امن مذاکرات میں امریکہ اور سعودی اتحاد کے اس قسم کے تمام الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا کہ یمن میں ایرانی فوجی موجود ہیں اور وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

اس ترجمان نے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کی جانب سے فائر کئے جانے والے میزائل کے بارے میں بھی کہا کہ یمنی عوام کے خلاف مسلط کی جانے والی جنگ میں یمنی فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے طور پر استعمال کئے جانے والے میزائل مقامی سطح پر تیار کئے گئے ہیں۔

سعودی اتحاد کی جانب سے دعوی کیا جاتا رہا ہے کہ یہ میزائل یمنی فوج کو ایران کی جانب سے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ یمنی حکام نے ہمیشہ اس قسم کے دعوے کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔

یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود اس ملک کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے جنوبی سعودی عرب کے مختلف علاقوں پر جوابی میزائل حملے کئے جا رہے ہیں جن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو خاصا جانی و مالی نقصانات پہنچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

ایران

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی