افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں سیاسی ہے
پاکستانی وزیر خارجہ:
نیوزنور10نومبر/پاکستان کےوزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان پر پاکستانی موقف کو تسلیم کرلیا ہے کہ مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر ملتان میں ’’شاہ محمود قریشی ‘‘نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے افغانستان پر پاکستانی موقف کو تسلیم کرلیا ہے کہ مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا موقف ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں اور مذاکرات ہی اس کا واحد حل اور اب امریکہ اور صدر ٹرمپ نے بھی ہمارے مؤقف کو تسلیم کیا ہے اور افغان معاملے پر اپنی پالیسی پر نظر ثانی کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ افغان حکومت نے بھی مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی اور اب طالبان کو بھی ہتھیار چھوڑ کر مذاکرات کی طرف آنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ دوحہ اور ماسکو میں فریقوں کی نشستیں ہوئی ہیں اور پاکستان کوشش کررہا ہے کہ یہ لوگ مل بیٹھیں اور ہم معاون کا کردار ادا کررہے ہیں۔