نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ٹرمپ فرانس میں مداخلت نہ کریں

دوشنبه, ۱۰ دسامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۲۹ ب.ظ


فرانسیسی وزیر خارجہ:

نیوزنور10نومبر/ فرانس کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فرانس کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’ جان لے دریان ‘‘نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے صدر اور وزیر خارجہ کی حیثیت سے، امانوئل میکرون اور جان لے دریان کا امریکی صدر ٹرمپ سے یہی کہنا ہے کہ ہم امریکہ کے اندرونی مسائل میں مداخلت نہیں کرتے اس لئے وہ بھی فرانس کے معاملات میں مداخلت نہ کریں اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں۔

فرانس میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور میکرون کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف شدید مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

 امریکی صدر ٹرمپ نے ہفتے کے روز ٹوئٹ کیا تھا کہ ماحولیات سے متعلق پیرس معاہدہ فرانس کے کام نہیں آیا اور ملک گیر مظاہرے اور احتجاج کیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ فرانس کے عوام ماحولیات کے تحفظ کے خواہاں نہیں ہیں اور وہ امریکیوں کی طرح، ایک ٹرمپ چاہتے ہیں۔

ٹرمپ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی