بن سلمان کی پالیسیاں خلیجی فارس رکن ممالک کے درمیان اتحاد کیلئے نقصان دہ ہیں
سعید شہابی:
نیوزنور10نومبر/بحرین کے ایک نامور سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے خونخوار ولی عہد محمد بن سلمان کی پالیسیاں خلیج فارس تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان اتحاد کیلئےنقصان دہ ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’سعید شہابی ‘‘ایک مختصر انٹرویو میں کہاکہ سعودی عرب کے خونخوار ولی عہد محمد بن سلمان کی پالیسیاں خلیج فارس تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان اتحاد کیلئےنقصان دہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کےسابق بادشاہوں نے چھ رکنی خلیجی فارس تعاون تنظیم کے درمیان جو اتحاد قائم کیا تھا بن سلمان نے اسے تباہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یمن پر جارحیت کاآغاز کرنے کے بعد ہی آل سعود نے قطر کا اقتصادی وسیاسی محاصرہ کیا جبکہ اسے قبل بحرین کو بھی سعودی عرب کی ظالمانہ پالیسیوں کا شکار ہونا پڑا تھا۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ سعودی عرب کی وہابی رژیم خلیجی فارس تعاون تنظیم اورمسلمانوں کےد رمیان اختلافات کےبیج بونے کا کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاض میں ہونے والا آئندہ جی سی سی اجلاس سعودی عرب کیلئےایک اورناکامی ثابت ہوگی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی وہابی رژیم بعض خلیجی فارس رکن ممالک اورقطر کے درمیان بڑھتے اختلافات کے درمیان جی سی سی کے سالانہ اجلاس کی میزبانی کرنے جارہی ہے۔