نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شیخ مہر حمود:

نیوزنور08نومبر/لبنان کےایک معروف اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین مخالف امریکی قرارداد کےحق میں بعض رجعتی عرب حکومتوں نے ووٹ دیا جو ناقابل یقین ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ مہر حمود‘‘نے ایک بیان میں کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین مخالف امریکی قرارداد کےحق میں بعض رجعتی عرب حکومتوں نے ووٹ دیا جو ناقابل یقین ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی قرارداد کی حمایت کرکے بعض علاقائی رجعتی حکومتوں  نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ امریکہ کے اشاروں پر ناچ رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج مغربی ممالک  میں یمن پر آل سعود کی وحشیانہ جارحیت کو بند کرنے کیلئے آواز اٹھ رہی ہے جبکہ عرب واسلامی حکومتیں  اس پر خاموش ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔

واضح رہےکہ امریکہ نے جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے خلاف اپنی قرارداد پاس کرانے کی بھرپور کوشش کی لیکن امریکی قرارداد نامنظورکردی گئی۔

فلسطین کی اسلامی تحریک مقاومت حماس نے اقوام متحدہ میں  امریکی قرارداد مسترد کئے جانے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ پیشرفت امریکہ اورصیہونی حکومت کے منھ پر ایک زوردار طمانچہ ہے۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہاکہ  عالمی برادری نے فلسطینی  استقامت کے خلاف امریکی منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی