یروشلم القدس کو صیہونی رژیم کا دارالخلافہ قراردینے کے ٹرمپ کے فیصلے کو سعودیہ کی حمایت حاصل تھی
صیہونی میڈیا:
نیوزنور08نومبر/ایک صیہونی نیوز چینل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے ٹرمپ کا فیصلہ بعض عرب حکومتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد انجام پایا ہے سعودی عرب کی وہابی رژیم نے ٹرمپ کو مقبوضہ یروشلم کو صیہونی حکومت کا دارالخلافہ قراردینے کی امریکہ کو گرین سیگنل دی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق چینل 10نے انکشاف کیا کہ امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے ٹرمپ کا فیصلہ بعض عرب حکومتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد انجام پایا ہے سعودی عرب کی وہابی رژیم نے ٹرمپ کو مقبوضہ یروشلم کو صیہونی حکومت کا دارالخلافہ قراردینے کی امریکہ کو گرین سیگنل دی۔
مذکورہ چینل نے اپنے ایک رپورٹ میں کہاکہ عرب ممالک اگرچہ ظاہری طورپر ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے دکھائی دے رہے ہیں تاہم سعودی عرب اورمصر نے ٹرمپ کو مقبوضہ یروشلم سے متعلق اپنے فیصلے کو لاگو کرنے کی منظوری دی تھی ۔
چینل ٹن نے اپنی حالیہ رپورٹ میں لکھا کہ سعودی عرب کی مخالفت کے بعد ٹرمپ اپنے فیصلے کو کبھی لاگو کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے۔
- ۱۸/۱۲/۰۸