شام پوری دنیا کی طرف سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے
کیوباکے سفیر:
نیوزنور08نومبر/لبنان میں کیوبا کے سفیر نےتاکید کےساتھ کہا ہے کہ عرب جمہوریہ شام دنیا کی طرف سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے اوراس حوالے سے اس نے اہم فتوحات حاصل کی ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق الیگزنڈر مورگا‘‘نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام دنیا کی طرف سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے اوراس حوالے سے اس نے اہم فتوحات حاصل کی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مغربی اورعلاقائی ممالک کی طرف سے عرب جمہوریہ شام کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے پر عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے۔
انہوں نے کہاکہ مختلف ممالک میں مقیم شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں مغربی اوربعض علاقائی طاقتیں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔
انہوں نے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی رژیم کے مظالم کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صیہونی قبضے کے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد فلسطینیوں کا حق ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ صیہونی رژیم نے آج تک اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی ہر ایک قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے۔
- ۱۸/۱۲/۰۸