نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی تجزیہ کار:

نیوزنور08نومبر/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے ایران کے جنوبی مشرقی شہر چابہار میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی پرزورالفاظ میں  مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ دہشتگردانہ حملہ امریکہ کی ایران مخالف سازشوں کا حصہ ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’جسن ان روحی‘‘نے ایران کے جنوبی مشرقی شہر چابہار میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی پرزورالفاظ میں  مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ دہشتگردانہ حملہ امریکہ کی ایران مخالف سازشوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ  یہ دہشتگردانہ حملہ ایسا وقت پر انجام پایا ہے کہ جب امریکہ ایران کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے اس پر دوبارہ پابندیاں عائد کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروہ انصار الفرقان کو امریکہ کی حمایت یافتہ تنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔

جمعرات کی صبح ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو ایران کے جنوب مشرقی شہر چابہار میں قائم پولیس اسٹیشن کے گیٹ پر دھماکے سے اُڑانے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی سے دہشتگرد حملہ آور اپنی گاڑی اندر لے جانے میں کامیاب نہ ہوسکا اور پولیس اسٹیشن کے باہر ہی اس نے اسے دھماکے سے اُڑادیا ۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دہشتگردانہ حملے میں دوافراد شہید  اورکم ازکم پچاس زخمی ہوئے ہیں ۔

دریں اثنا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان رمضان شریف نے خبردار کیا ہے کہ چابہار  کے دہشتگردانہ واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگرد گروہ دانستہ طورپر سعودی عرب جیسے اغٖیار کے سیکورٹی انٹلی جنس کے اداروں کےا شاروں پر چل رہے ہیں اوروہ ایران کے سرحدی علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی