حماس مخالف قرارداد کی عدم منظوری امریکہ کیلئے سنگین شکست ہے
برطانیہ میں تعینات ایرانی سفیر :
نیوزنور08دسمبر/ برطانیہ میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مقاومتی تنظیم حماس کے خلاف امریکی پیش کردہ قرارداد کی عدم منظوری امریکہ اور صہیونیوں کے لئے سنگین شکست ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں تعینات ایرانی سفیر ’’حمید بعیدی نژاد‘‘ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ اقوام متحدہ میں سبکدوش ہونے والی امریکی مندوب نکی ہیلی جس نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کے دفاع کو اپنا اصل مقصد بتایا تھااب انہیں یہاں سے مشکل الوداع کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرانے کی امریکہ کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔
موصوف سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے قرارداد کو مسترد کرنے کے بعد امریکہ اور قابض صہیونی ریاست کو عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر شرمندگی کا سامنا ہوا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حماس کےخلاف مذمتی
قرارداد منظور کرانے کے لئے امریکہ دوتہائی اکثریت حاصل نہ کرسکا
قرارداد کی حمایت میں 86 اور مخالفت میں 58 ووٹ ڈالے گئے جبکہ
33 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
- ۱۸/۱۲/۰۸