نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایرانی امام جمعہ:

نیوزنور08دسمبر/ ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ یمن میں جاری انسانی بحران اور سعودیوں کے ہاتھوں نہتے عوام کا قتل عام دنیا میں انسانی حقوق کے علمبردار بالخصوص امریکہ اور مغربی ممالک کے لئے امتحان ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران کے امام جمعہ ’’محمد علی موحدی کرمان‘‘ نے نماز جمعہ میں شریک ہزاروں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یمن میں جاری انسانی بحران اور سعودیوں کے ہاتھوں نہتے عوام کا قتل عام دنیا میں انسانی حقوق کے علمبردار بالخصوص امریکہ اور مغربی ممالک کے لئے امتحان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص امریکہ اور مغربی ممالک جمہوریت، خودمختاری اور انسانی حقوق کا نام نہاد نعرہ لگاتے ہیں مگر وہ یمن میں سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کے ہاتھوں ہزاروں عوام کے قتل عام پر خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی جارحیت میں امریکہ اور قابض صہیونی ریاست شریک ہیں جنہیں مغرب کی بھرپور حمایت بھی حاصل ہے لہذا انسانی حقوق کے دفاع میں ان کے دعوے جھوٹے ہیں۔

ایران کے مذہبی رہنما نے کہا کہ انسانی حقوق کے جھوٹے دعوے کرنے والے مغربی ممالک نے یمنی عوام کے جائز مطالبات کے جواب میں ان پر بم برسائے، بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کردیا اور زمین و آسمان اور سمندر سے ان پر قیامت خیز جارحیت مسلط کردی۔

انہوں نے یمنی صورتحال کو بدترین انسانی بحران قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج یمن میں 22 ملین افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے مگر سعودیوں نے امریکی طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے یمنیوں کو خاک و خون میں نہلایا ہے جبکہ امریکہ ایک مضحکہ خیز تماشا بنا کر ایران پر یمن کو میزائل فراہم کرنے کا الزام لگاتا ہے۔

تہران کے امام جمعہ نے دفترخارجہ اور سفارتی حلقے پر زور دیا کہ یمنی مسئلے کو عالمی سطح پر مزید مؤثر انداز میں اُٹھائے تا کہ دنیا سعودیوں،امریکیوں اور صیہونیوں  کے مظالم اور جرائم کی مذمت کرے۔

انہوں نے ایرانی عوام کے خلاف امریکی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج وطن عزیز ایران کے طلباء امریکہ کے خلاف مقاومت کے علمبردار ہیں۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے مزیدکہا کہ ایرانی عوام کی بہادری اور بصیرت کے سامنے امریکی شکست کا تاریخی ریکارڈ ہے لہذا چاہئے اندرونی سازش ہو یا عالمی سطح پر امریکہ کو ایرانی قوم کے سامنے ہمیشہ شکست ملے گی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی