بین الاقوامی برادری قتل عام کو روکنے پر توجہ دے
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل :
نیوزنور08دسمبر/اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ قتل عام کے جرائم راتوں رات نہیں ہوتے لہذا بین الاقوامی برادری اس پر رائےزنی کے بجائے انہیں روکنے پر توجہ مرکوز کرے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ا قوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ’’انتونیو گوٹیرس‘‘ نے قتل عام کے جرائم کی روک تھام اور سزا اور قتل عام کے متاثرین کو خراج عقیدت کے بین الاقوامی دن کی 70 ویں سالگرہ کے ایک پروگرام میں کہا کہ قتل عام ایک جان بوجھ کر کیا جانے والے منصوبہ بند جرم ہے اور اس کے لئے سخت تیاریوں کی ضرورت ہوتی ہے جس میں وقت لگتا ہےاورقتل عام میں لگنے والا وقت دنیا کو اس پر کارروائی کرنے کا بھی وقت دیتا ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہاکہ فکر کی بات یہ ہے کہ بین الاقوامی برادری کئی بار اس کے انتباہی اشارے کو سمجھ کربھی جلد فیصلہ نہیں کرپاتی اور قتل عام کو روکنے کی بجائے اس پر رد عمل ہی ظاہر کرتے ہیں جب تک کافی دیر ہو چکی ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت یمن میں مظلوم یمنیوں کا قتل عام ہو رہا ہے اور عالمی ادارے تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور انسانی حقوق کی بات کرنے والے امریکہ نے یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو یمنی عوام کے قتل عام کیلئے فری ہینڈ دے دیا ہے۔
- ۱۸/۱۲/۰۸