نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی سنیٹئر:

نیوزنور07دسمبر/ ریپبلکن سنیٹئراور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے اعلیٰ سنیٹئرزنے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو سعودی صحافی جمال خاشقچی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ریپبلکن سنیٹئراور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی’’ لیِنڈسی گراہم‘‘  نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کے اعلیٰ سنیٹئرزنے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو سعودی صحافی جمال خاشقچی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف ایک سخت قرار داد پیش کی ہے۔

انہوں نےکہا کہ سینیٹ کو اس بات پرپختہ یقین ہے کہ اس قتل میں محمد بن سلمان شریک تھے۔

انہوں  نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی سنیٹئرز کی جانب سے پیش کی گئی اس قرار داد میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد جمال خاشقچی کے قتل میں ملوث تھے اور انہوں نے ہماری قومی سلامتی کو مختلف مواقع پر خطرے میں ڈالا۔

موصوف سنیٹئر نے کہا کہ امریکی سنیٹئرز کی جانب سے یہ اقدام استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کی جانب سے جمال خاشقچی کی قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں محمد بن سلمان کے قریبی ساتھی اور سعودی ریاست کی خارجہ انٹیلی جنس کے نائب سربراہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بعد سامنے آیا ہے اور اگر یہ قرارداد امریکی سینیٹ سے منظور ہوجاتی ہے تو جمال خاشقچی کے قتل کے لیے باضابطہ طور پر سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے تاہم عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ نے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو بچانے کے لئے بڑی مقدار میں امریکی صدر ٹرمپ کو رشوت دی ہے لیکن اس کے باوجود حقائق کو چھپایا نہیں جاسکتا ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی