نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی سیاسی مبصر:

نیوزنور07نومبر/امریکہ کے ایک سیاسی مبصر نے کہا ہے کہ  امریکہ افریقہ میں اپنی فوجی موجودگی کو اس لئے بڑھا رہا ہے تاکہ علاقے کے قدرتی وسائل  سے ناجائز منافع کما سکے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق امریکی سیاسی تجزیہ کار’’جیمز پیٹراس ‘‘نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں  امریکی افریقی کمانڈ’افریکوم‘ کے اس بیان کہ افریقہ میں امریکہ  کے 34 فوجی اڈے قائم ہیں کہاکہ امریکہ افریقہ میں اپنی فوجی موجودگی کو اس لئے بڑھا رہا ہے تاکہ علاقے کے قدرتی وسائل  سے ناجائز منافع کما سکے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ افریقہ میں  سیاسی غلبہ حاصل کرنے کیلئے  اپنی فوجی موجودگی کو بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے  امریکہ کے اس دعوے کہ واشنگٹن  کی افریقہ میں ایک معمولی فوجی موجودگی ہے  کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہاکہ امریکہ کا یہ دعویٰ بالکل غلط ہے کیونکہ اس علاقے میں پنٹا گن کے 34 فوجی اڈے موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ نے جن افریقی ممالک میں اپنی افواج کو تعینات کیا ہے اس کا مقصد وہاں کے انقلاب کو کچلنا اوراپنے ناجائزمفادات  کی تکمیل کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ افریقی ممالک میں امریکی فوجی موجودگی کا مقصد اس کے ذرخرید سعودی عربیہ اوراسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں اپنی من مانی کرنے کی راہ ہموار کرتا ہےاوراس فوجی موجودگی سے امریکہ کو ایک اورفائدہ یہ ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پروپیگنڈے کرنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔

موصوف تجزیہ کار نے کہاکہ افریقہ میں امریکی فوجی اڈوں اورمشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کے درمیان ایک گہرا رابطہ ہے کیونکہ امریکی افواج ان علاقوں میں ان ہی ممالک  خاص کر ایران،شام ،یمن،بحرین اور ایران کو نشانہ بناتی ہیں جو امریکی احکامات پر عمل پیرا نہیں ہیں۔

ڈینس ایٹلر نے مزیدکہاکہ افریقہ امریکی سامراجیت کا ایک ایسا حصہ بنا ہے جہاں سے وہ مشرق وسطیٰ یا دنیا کےدیگر ممالک پر اپنی سامراجیت کا سکہ بٹھا نےکی کوشش کرتا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی