نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

نماز کا معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ہے

پنجشنبه, ۶ دسامبر ۲۰۱۸، ۰۳:۰۳ ب.ظ


امام خامنہ ای:

 نیوزنور06دسمبر/ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام  خامنہ ای نے نماز کے 27 ویں اجلاس کے نام اپنے پیغام میں مختلف اور مؤثر طریقوں سے نماز کی ترویج پر تاکید کرتے ہوئے فرمایاکہ نماز کا معاشرے کی اصلاح اور معاشرے کو رفتار و گفتار میں برائیوں سےد ور رکھنے میں اہم کردار ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی’’ حضرت آیت اللہ العظمی  امام خامنہ ای‘‘ نے نماز کے 27 ویں اجلاس کے نام اپنے پیغام میں مختلف اور مؤثر طریقوں سے نماز کی ترویج پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: نماز کا معاشرے کی اصلاح اور معاشرے کو رفتار و گفتار میں  برائیوں سےدور رکھنے میں اہم کردار ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ نماز جب خشوع اور حضور قلب  کے ساتھ  ادا کی جاتی ہے تو اس وقت نماز زبان اور عمل کے ذریعہ معاشرے کی اصلاح اور استحکام کا موجب بنتی ہے۔

آپ نے فرمایا کہ نمازایک ایسا فریضہ ہے جو تمام اعمال اور فرائض کی روح و جان اور ان کی مقبولیت کا سہارا ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جو لوگ نماز کی عظمت کے بارے میں غافل ہیں انہیں نماز کی عظمت کے بارے میں بتانا بہت بڑی خدمت ہے۔

 رہبر معظم انقلاب اسلامی  امام خامنہ ای نے مزید اس سلسلے میں حجۃ الاسلام والمسلمین قرائتی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے فرمایاکہ نماز کی تبلیغ و ترویج کے سلسلے میں وزارت تعلیم اور مدارس کو خاص اہتمام کرنا چاہیے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی