مقاومت فلسطین کو آزاد کرانے کا واحد راستہ ہے
لبنان کی اعلیٰ شیعہ کونسل کے سربراہ:
نیوزنور06نومبر/لبنان کی اعلیٰ شیعہ کونسل کے سربراہ نے مسئلہ فلسطین کو اُمت مسلمہ کا اہم مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مقاومت فلسطین کو آزاد کرانے کا واحد راستہ ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی لیبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن احمد سعید الطمیمی کےساتھ ملاقات میں’’ آیت اللہ امیر قیبلان‘‘ نے کہا کہ مقاومت فلسطین کو آزاد کرانے کا واحد راستہ ہے
انہوں نے عرب اقوام مسلمانوں اورعیسائیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قوم کے دفاع اورفلسطین میں مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے فلسطینی قوم کی حمایت کریں۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں کی شناخت کو بحال کرنے کیلئے ہمیں متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اسرائیلی قابضین کے خلاف فلسطینی قوم کی استقامت کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ مقاومت فلسطینی سرزمینوں کوآزاد کرانے کا واحد راستہ ہے۔
- ۱۸/۱۲/۰۶