ایران جوہری معاہدے میں واپسی امریکہ اور دنیا کے امن کو مزید مضبوط کرے گی
امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کی خاتون سنیٹئر:
نیوزنور06دسمبر/ امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کی خاتون سنیٹئر نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کررہا ہے لہذا ڈونالڈ ٹرمپ کو چاہئے کہ اس معاہدے میں دوبارہ شامل ہوجائیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس کی سنیٹئر’’الزبتھ وارین‘‘نےکہا کہ جب ایران اپنے وعدوں پر عمل کررہا ہے تو ہم سمجھتے ہیں کہ امریکی صدر جوہری معاہدے سے نکلنے اور ایران پر پابندیاں لگانے سے متعلق اپنے غیرذمہ دارانہ فیصلوں کو واپس لیں۔
انہوں نےکہا کہ امریکہ کی ایران جوہری معاہدے میں واپسی امریکہ اور دنیا کے امن کو مزید مضبوط کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے علحٰیدگی کا اعلان کردیا اور اس کے علاوہ ایران پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کا بھی حکم جاری کردیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے ایران کو تنہائی کا شکار کرنے کے لئے اقتصادی دباؤ اور پابندیاں کا طریقہ کار اپنایا ہوا ہے جبکہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا اور عالمی جوہری ادارہ بھی اس بات کی بارہا تصدیق کرچکا ہے۔
- ۱۸/۱۲/۰۶