نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی سنیٹرز:

نیوزنور06دسمبر/ سی آئی اے کی سربراہ گینا ہیسپل کے ساتھ بند کمرے کے اجلاس کے بعد سینیئر امریکی سینیٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا اور زیادہ یقین ہوگیا ہے کہ جمال خاشقچی کا قتل سعودی ولی عہد بن سلمان کے حکم سے ہی انجام پایا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کی سربراہ گینا ہیسپل کے ساتھ بند کمرے کے اجلاس کے بعد سینیئر امریکی سنیٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا اور زیادہ یقین ہوگیا ہے کہ جمال خاشقچی کا قتل سعودی ولی عہد بن سلمان کے حکم سے ہی انجام پایا ہے۔

سنیٹروں کے ایک گروپ نے اس بات پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے کہ گینا ہیسپل نے سینیٹ کے چیرمین اور سینیٹ کی بعض کمیٹیوں کے سربراہوں سمیت محدود ارکان کے سامنے سعودی صحافی جمال خاشقچی کے قتل کے بارے میں رپورٹ پیش کی ہے۔

ری پبلیکن سنیٹر رینڈ پال کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کا اس کا مطلب یہ ہے کہ سینیٹ کے ارکان جنہیں اس ملک کے عوام نے منتخب کیا اس بات کے مجاز نہیں ہیں کہ انہیں انٹیلی جینس معلومات فراہم کی جائیں۔

سینئر سنیٹر رچرڈ بلومنتھل نے بھی جمال خاشقچی قتل کیس اور سعودی حکومت کی حمایت کے حوالے سے ٹرمپ حکومت کی راز دارانہ پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے کی رپورٹ سینیٹ کے کھلے اجلاس میں سنی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ پر میرے سنیٹر ساتھیوں کے رد عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جیمز میٹس نے کانگریس کو گمراہ کیا ہے۔

ریپبلیکن سنیٹر اور سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ باب کورکر نے  ہسپل رپورٹ کے بعد کہا ہے کہ اگر بن سلمان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے تو جیوری آدھے گھنٹے کی سماعت بعد ہی انہیں مجرم قرار دے دی گی۔

ری پبلیکن سنیٹر لنڈسی گرام نے بھی خبردار کیا ہے کہ جب تک بن سلمان اقتدار میں رہیں گے وہ سعودی عرب کو اسلحے کی فراہمی کی حمایت نہیں کریں گے-

ریپبلیکن سنیٹر رچرڈ شیلبی نے اپنے بیان میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ شواہد اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ جمال خاشقچی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد نے دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جیمز میٹس جمال خاشقچی قتل کیس کے بارے میں بریفنگ کے لیے سینیٹ کے اجلاس میں گئے تھے لیکن سی آئی اے کی سربراہ گینا ہیسپل نے اس اجلاس میں شرکت کے گریز کیا تھااجلاس میں مائیک پومپیو اور جیمز میٹس نے امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات کا دفاع کیا تھا اور توقع کی جارہی ہے کہ تیرہ دسمبر کو سعودی عرب کی صورتحال کے حوالے سے کانگریس کے سامنے ایک رپورٹ پیش کریں گےیہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ مخالف صحافی جمال خاشقچی کے قتل میں سعودی ولی عہد بن سلمان کا براہ راست ہاتھ ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی