مغرب کی مسلط کردہ دہشتگردی پر شام کی حتمی فتح قریب ہے
شامی وزیر اعظم :
نیوزنور06نومبر/شام کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشتگردی پر حتمی فتح کے قریب ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سلواکیا کے ایک سرکاری وفد کےساتھ ملاقات میں ’’ایماد خمیس‘‘نے کہاکہ ان کا ملک دہشتگردی پر حتمی فتح کے قریب ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام کے تمام علاقوں میں آہستہ آہستہ حالات معمول پر لوٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے ذریعے شام کی خودمختاری اوراستقلال کو کمزور کرنے کی مغربی کوششیں ناکام ہوئی ہیں۔
شامی وزیر اعظم نے کہاکہ شامی فوج اور قیادت کو عوام کی ہمہ گیر حمایت کے باعث ہی آج شام دہشتگردی پر حتمی فتح کے قریب ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۱۲/۰۶