مقتد الصدر کی انتخابات میں کامیابی عراق کے خلاف امریکی ماسٹر پلان کی ناکامی کا عکاس ہے
بین الاقوامی امور کے کینیڈین تجزیہ کار :
نیوز نور 23 مئی /بین الاقوامی امور کے کینیڈین تجزیہ کار نے کہا ہے کہ عراق کےعام انتخابات میں مقتد الصدر کی شاندار کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ اس عرب ملک میں برُی طرح شکست کھا چکا ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’پیٹرک آرم سٹرانگ‘‘نے کہاکہ عراق کےعام انتخابات میں مقتد الصدر کی شاندار کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ اس عرب ملک میں برُی طرح شکست کھا چکا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عراقی انتخابات کے نتائج اس عرب ملک پر امریکہ کی مسلط کردہ جنگ کی ناکامی کا عکاس ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے مختلف حربوں سے ان انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی تاہم اسے تمام محاذوں پر ناکامی ہاتھ لگی ۔
انہوں نے کہاکہ مقتدالصدر کی انتخابات میں کامیابی سے یہ حقیقت ثابت ہوتی ہے کہ عراق کو کنٹرول کرنے اور علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے کے واشنگٹن کے قدامت پسند سیاستدانوں کے منصوبے مکمل طورپر ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی غیر منطقی اورجارحانہ پالیسیوں کے باعث آج پورے علاقے میں امریکی اثرورسوخ کا زوال ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ عراق کے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ ہفتے ہونے والے انتخابات میں امریکی قبضے کے سب سے بڑے مخالف اور صدرتحریک کے سربراہ مقتدا لصدر کی جماعت استقامہ ،عراق کی کیمونسٹ پارٹی اوردیگر پانچ سیکولر نظریات کی حامل جماعتوں پر مشتمل سائرون نامی انتخابی اتحاد نے انتخابات میں واضح برتری حاصل کرکے سب کو حیران کردیا ۔