امریکی فورسز عراق شام سرحد پر داعش کو تربیت دے رہے ہیں
عراقی تجزیہ کار:
نیوزنور06نومبر/عراق کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار کے مطابق شام سے ملحق عراقی سرحد پر قائم امریکی بیسز میں امریکی افواج تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو تربیت دے کر انہیں دونوں ممالک میں دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دینے کیلئے تیا رکررہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’حافظ البشارا‘‘نےکہاکہ شام سے ملحق عراقی سرحد پر قائم امریکی بیسز میں امریکی افواج تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو تربیت دے کر انہیں دونوں ممالک میں دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دینے کیلئے تیا رکررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ شام اورعراق کے سرحدی علاقوں میں داعش کے خلاف شامی وعراقی فوج کے آپریشن میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عراقی اورروسی انٹلی جنس ایجنسیوں کے تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق سرحدی علاقوں میں امریکہ داعشی دہشتگردوں کی تربیت کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ ان دہشتگردوں کو عراق کے ان علاقوں میں بھیجنے کی کوشش کررہا ہے جو مکمل طورپر بغداد کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔
اسے قبل عراقی تجزیہ کار ہاشم الموسوی نے کہاکہ عراق شام کے سرحدی علاقوں میں امریکی فورسز عراقی سیکورٹی فورسز حشد الشعابی پر حملے انجام دینے کیلئے داعش کی تربیت کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عراقی سیکورٹی فورسز اورحشدا لشعبی صوبہ الانبار کے وادی حوران کے علاقے کو دہشتگردوں سے آزاد کرانے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس علاقے میں سرگرم دہشتگردوں کو نہ صرف امریکہ کی بری فوج بلکہ امریکی فضائیہ کی حمایت بھی حاصل ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ امریکہ داعش کی تربیت کرکے مشرقی شام میں اپنی غیر قانونی موجودگی کا جواز پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
- ۱۸/۱۲/۰۶