یمن میں سعودی جرائم کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے
اقوام متحدہ:
نیوزنور05دسمبر/ یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کے جاری جرائم کے پیش نظر اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے عہدیداروں نے ایک مشترکہ بیان میں یمن پر سعودی اتحاد کے حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کے جاری جرائم کے پیش نظر اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے عہدیداروں کے مشترکہ بیان میں یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں اور یمنی عوام کی ابتر انسانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یمن پر سعودی اتحاد کے حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان میں سعودی ولیعہد بن سلمان سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش کی حالیہ گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے نقطہ نظر سے سعودی عرب کو چاہئے کہ یمن کا بحران حل اور اس ملک میں رونما ہونے والے انسانی المیے کی روک تھام کے لئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن پر سعودی حملے بند کرانے کے لئے اقوام متحدہ کے مختلف عہدیداروں منجملہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس کے مسلسل مطالبات اور امن مذاکرات کے آغاز کے باوجود سعودی اتحاد کی جانب سے یمن پر حملے اب تک بند نہیں کئے گئے ہیں۔
بیان کے مطابق بحران یمن کے حل کے لئے سیاسی مذاکرات بھی سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی خلاف ورزیوں کی بنا پر اب تک کئی بار شکست سے دوچار ہو چکے ہیں۔
دریں اثنا برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے نے بھی پیر کے روز برطانوی ایوان نمائندگان میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن میں گروپ بیس کے اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد بن سلمان سے ہونے والی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملاقات میں انہوں نے بن سلمان سے کہا ہے کہ وہ یمن کے خلاف جنگ کا خاتمہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ریاض کے ساتھ لندن کے تعلقات اس بات کا باعث نہیں بنیں گے کہ وہ سعودی فریق سے اپنی تشویش کا اظہار نہ کرےتھریسا مئے نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف گذشتہ چوالیس ماہ سے جاری جرائم میں برطانیہ آل سعود حکومت کی سیاسی و فوجی مدد و حمایت کرتا آیا ہے۔
- ۱۸/۱۲/۰۵