صیہونی دشمن کی ہر حرکت پر حزب اللہ کی کڑی نظر ہے
حزب اللہ عہدیدار:
نیوزنور 05نومبر/حزب اللہ کے ایک سینئر عہدیدار نے اسرائیل کو لبنان پر کسی بھی طرح کی جارحیت کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقاومتی تحریک کسی بھی جارحیت کو روکنے اور اس کا بھرپور جواب دینے کی طاقت رکھتی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیاسی بیرو کے رکن ’’حسن حب اللہ‘‘نے اسرائیل کو لبنان پر کسی بھی طرح کی جارحیت کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مقاومتی تحریک کسی بھی جارحیت کو روکنے اور اس کا بھرپور جواب دینے کی طاقت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج اسرائیل مقاومت کے سامنے اتنا بے بس ہے کہ وہ لبنان پر حملہ کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہاکہ حزب اللہ کے جوان کسی بھی اسرائیلی جارحیت کو روکنے اوراس کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی دشمن کی ہر حرکت پر ہماری نظر ہے ہمارا ردعمل میدان میں صورتحال پر مبنی ہوگا۔
خیال رہے کہ حزب اللہ لبنان نے جمعہ کے روز عبرانی اور عربی زبان میں جاری کردہ اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے اپنا پیغام تمام صہیونی معاشرے کو پہنچایا جس کے بعد صہیونیوں پر سخت خوف و ہراس طاری ہے اس ویڈیو کلپ میں سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم لبنان پر ہر ممکنہ حملے کا ٹھوس جواب دیں گے اور اگر آپ حملہ کرنے کی جراءت کریں گے تو یقینا پشیمان ہوں گے۔
اس ویڈیو کلپ کے بعد صہیونی ویب سائٹ اسرائیل ٹائمز نے رپورٹ دی کہ حزب اللہ لبنان نے ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فوج کو چیلنج کر دیا ہے۔- ۱۸/۱۲/۰۵