وہابی تکفیری دہشتگرد اسرائیل کے بہترین ہتھیار ہیں
چهارشنبه, ۵ دسامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۴۰ ب.ظ
لبنان میں تعئنات شامی سفیر:
نیوزنور05دسمبر/لبنان میں تعئنات شام کے سفیرخطے میں اسرائیل کے ناپاک اور خطرناک منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام نے اسرائیل کے خطرناک اور ناپاک منصوبے کو ناکام بنادیا ہے
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں شام کے سفیر ’’ علی عبدالکریم ‘‘نےخطے میں اسرائیل کے ناپاک اور خطرناک منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام نے اسرائیل کے خطرناک اور ناپاک منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔
شامی سفیر نے کہا کہ وہابی تکفیری دہشتگرد اسرائیل کے بہترین ہتھیار تھے اور شام نے دہشتگردوں پر بڑی کامیابی حاصل کرکے اسرائیل کے خطرناک منصوبہ پر غلبہ پالیا ہے۔
شامی سفیر نےمزید کہا کہ لبنان کی سیکورٹی شام کی سکیورٹی ہے اور اسی طرح شام میں امن و سلامتی لبنان کی امن و سلامتی ہے۔
- ۱۸/۱۲/۰۵