مسئلہ فلسطین مسلمان دانشوروں کا محور فکر ہونا چاہیے
مشرق وسطیٰ کے ماہر تجزیہ کار:
نیوزنور05دسمبر/ مشرق وسطیٰ کے ایک ماہر تجزیہ کار نے کہا ہے کہ علماء کے درمیان ہونی والی گفتگو بہت ہی اہمیت کی حامل ہے کیوں کہ علماء اُمت کے درمیان حلقی زنجیر کی مانند ہیں جو ایک تسلسل کو برقرار رکھتی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے ماہر تجزیہ کار’’سعد اللہ زراعی‘‘ نےایک انٹریو میں کہا کہ مسلمان دانشوروں اور علماء میں نظریات کا تبادلہ خیال مسائل اور مشکلات کے حل کا باعث بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا علماء کے درمیان ہونی والی گفتگو بہت ہی اہمیت کی حامل ہے کیوں کہ علماء اُمت کے درمیان حلقی زنجیر کی مانند ہیں جو ایک تسلسل کو برقرار رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا ایران عالم اسلام میں محور وحدت اور استقامت ہے اور مسلمانوں کو ایک نئی اُمید اور جہاد روح عطا کرتا ہے اور وحدت کانفرنس کے ابتدائی نتائج مسلمانوں میں استقامت کی فکر میں اضافہ ہے۔
- ۱۸/۱۲/۰۵