نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


یمنی تجزیہ کار:

نیوزنور 05نومبر/یمن کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ یمنی قوم کو فلسطینیوں کی حمایت کرنے اور اسرائیل کے خلاف کھڑا ہونے کی بنا پر سزا دی جارہی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’ابراھیم الدیلمی‘‘نےکہاکہ یمنی قوم کو فلسطینیوں کی حمایت کرنے اور اسرائیل کے خلاف کھڑا ہونے کی بنا پر سزا دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یمن کے خلاف سعودی عرب کے جنگی اتحاد میں نہ صرف بعض عرب ممالک بلکہ ا مریکہ اورتل ابیب بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس شیطانی اتحاد نے یمنی عوام کے خلاف بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ہے اوراس پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے آزادی وامن پسند لوگوں کو  یمنی عوام کے خلاف سعودی ،اسرائیلی ،امریکی اتحاد کے وحشیانہ جرائم پر اپنا مؤقف واضح کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ شیطان بزرگ امریکہ علاقائی ممالک پر اپنا تسلط جمانے اور صیہونی رژیم کے سیکورٹی دائرے کو وسیع کرنے کی غرض سے عرب رجعتی حکومتوں کو اربو ں ڈالر کے ہتھیار فروخت کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی ہی دشمنان اسلام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی